(سپورٹس ڈیسک) فٹبال شائقین پرغم کاپہاڑٹوٹ پڑا، لیجنڈری فٹبالرڈیاگومیراڈوناانتقال کرگئے۔
ارجینٹیناکی پہچان، فٹ بال کی شان ڈیاگومیراڈونا60برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔غیرملکی میڈیاکےمطابق میراڈوناکی حرکت قلب بندہوئی۔ گزشتہ دنوں میراڈوناکےدماغ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔میراڈوناکی قیادت میں ارجینٹینانے 1986میں ورلڈکپ جیتا۔انگلینڈ کےخلاف کوارٹرفائنل میں ان کا"ہینڈآف گاڈ"گول تاریخ میں امرہوگیا۔
میراڈونانے4ورلڈ کپس میں ارجینٹاکی نمائندگی کی، 91 بین الاقوامی میچز میں انہوں نے اپنے ملک کیلئے34 گول اسکورکئے۔میراڈوناکےکیریرمیں کئی اتارچڑھاؤ بھی آئے۔نشےکاعادی پائےجانےپرانہیں15ماہ کی پابندی کاسامنا کرنا پڑا۔
SOMETIME WORDS DO NOT EXPRESS YOUR EMOTIONS. #Maradona pic.twitter.com/yENEkbNc7e
— Shehroz Azhar (@shehrozazhar1) November 25, 2020
میراڈوناکو2008 میں ارجینٹینا کی ٹیم کا ہیڈکوچ بھی بنایاگیا۔تاہم2010 کےکوارٹرفائنل میں جرمنی کےہاتھوں شکست کے بعدانہوں نےکوچ کاعہدہ چھوڑ دیا۔
ارجینٹینا فٹبال ایسوسی ایشن نے میراڈونا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔ میراڈوناکےمداح ان کے دنیا سے چلے جانے پر افسردہ ہیں۔