معروف مزاحیہ اداکارہسپتال داخل،حالت تشویشناک

25 Nov, 2020 | 10:15 PM

Malik Sultan Awan

(زین مدنی)ففٹی ففٹی فیم اداکار کامیڈین ماجد جہانگیر انتہائی تشویشناک حالت میں آئی سی یو وارڈ میں داخل کردیئے گئے ۔ ماجد جہانگیر کچھ عرصہ سے گردوں اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔
ماجد جہانگیر جنہیں نو روز قبل بحریہ ٹاؤن ہسپتال میں طبیعت خراب ہونے پر داخل کروایا گیا تھا اب ان کی حالت مزید تشویشناک ہوگئی ہے اور انہیں اب بحریہ ٹاون کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کروادیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق ماجد جہانگیر بہت زیادہ کمزور ہوگئے ہیں اور ان کو فالج کا خطرہ ہے جس کے پیش نظر انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کروایا گیا ہے ۔

چونسٹھ سالہ ماجد جہانگیر پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے مداح ان کی جلد صحت یابی کی دعا کریں۔

مزیدخبریں