پرائیوٹ سکولز فیڈریشن نے سکولز بند نہ کرنے کا اعلان کردیا

25 Nov, 2020 | 09:24 PM

Malik Sultan Awan

(عثمان الیاس) آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن نے چھبیس نومبر سے اسکولز بند کرنے کے حکومتی اعلان کو مسترد کردیا، عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ہتھکڑیاں لگانی ہیں تو لگالیں،  گرفتاریاں کرکے جیل میں ڈال ہے تو بے شک ڈال لیں کسی صورت اسکولز بند نہیں کریں گے۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں آل پاکستان اسکولز فیڈریشن کے عہدیداروں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چھبیس نومبر سے دس جنوری تک اسکولز بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ کورونا اپوزیشن اور حکومتی جلسوں کی وجہ سے پھیلا، بند اسکولز کئے جارہے ہیں۔ موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ تعلیم کو برباد کیا۔
اس حکومت سے بہت امیدیں وابستہ تھی لیکن اس حکومت نے صرف دعوی کئے اور تعلیم تباہ کردیا، کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ ہم بچوں کے امتحانات بھی لیں گے اور تعلیمی ادارے بند نہیں کریں گے۔ تدریس کا سلسلہ جاری رہے گا  قید کرنا کر لو، لانگ مارچ بھی کرینگے۔
آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن کی جانب سے وزیر اعظم،چیف جسٹس اور آرمی چیف سے اپیل کی گئی کہ اسکولز بند کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ پہلے ہی ہزاروں اساتذہ بے روزگار ہوچکے ہیں۔ 

مزیدخبریں