ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھر سےکام کرنے کی پالیسی کا اطلاق ہسپتالوں پر نہیں ہوگا

گھر سےکام کرنے کی پالیسی کا اطلاق ہسپتالوں پر نہیں ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری ) کورونا کے پھلاو کے باعث دفاتر میں 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کام کرنے کی پالیسی کا اطلاق ہسپتالوں پر نہیں ہوگا ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے اعلامیہ جاری کر دیا ،  ڈاکٹرز اور طبی عملہ معمول کے مطابق خدمات سرانجام دے گا ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں شدت کے باعث حکومت نے سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر میں 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کام کرنے اور باقی سٹاف کیلئے ورک فرام ہوم کی پالیسی کا نفاذ کیا ہے لیکن اس پالیسی کا اطلاق ہسپتالوں پر نہیں ہوگا ۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ٹیچنگ فیکلٹی سمیت ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکس سمیت تمام سٹاف معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی سرانجام دے گا تاکہ علاج معالجے کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھی جاسکے ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer