کورونا کے پیش نظر پی آئی اے کےسخت اقدامات

25 Nov, 2020 | 07:23 PM

Azhar Thiraj

(سعید احمد ) کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے پی آئی اے انتظامیہ کا حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ، اندرون ملک جانے والی پروازوں پر مشروبات کی فراہمی ٹرالی کے ذریعے بند کردی گئی، کافی یا چائے بھی پیش نہیں کی جائیں گی.
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروسز کی جانب سے فضائی میزبانوں کیلئے احکامات جاری کر دئیے گئے، اندرون ملک جانے والی پروازوں میں کھانے کی فراہمی پہلے ہی بند کردی گئی ہے، انتظامیہ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر وبائی صورت اختیار کرچکی ہے، جس پر کھانے کی اشیاء پیش کرنے کے لیے نئی پالیسی جاری کردی گئی، قومی ایئرلائن میں سعودی عرب سیکٹر کے لیے اسنیکس، کلب سینڈوچز، چکن پیٹیز، ایک کیلا اور مفن پیش کیا جائے گا، پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو ارشد ملک نے کھانے کی سروسز میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے ،آئندہ احکامات تک اندرون ملک پروازوں میں مشروبات کی فراہمی ٹرالی کے ذریعے معطل رہے گی، ترجمان پی آئی اے کے مطابق دوران پرواز کھانے کی سروس میں تبدیلی حفاظتی اقدامات کے تحت کئے ہیں، کھانے کے مینیو میں تبدیلی مسافروں اور عملے کے درمیان رابطے کو کم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

مزیدخبریں