درجنوں چالان نہ بھرنے والا رکشہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

25 Nov, 2020 | 05:03 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42: پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے '49 ای چالان' والا نادہندہ رکشہ پکڑوا دیا جسے پولیس نے تھانے میں بند کردیا۔

ترجمان پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق رکشے کو سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ضلع کچہری چوک کے قریب سے پکڑا گیا جس کے بعد وارڈنز نے رکشہ کو تھانہ لوئر مال میں بند کروا دیا۔ترجمان کے مطابق رکشہ مالک کے ذمہ کل واجب الادا رقم 9 ہزار 800 روپے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف سیف سٹی اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں اور 5 یا زائد ای چالان نادہندہ گاڑی مالکان کو ای ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں