سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

25 Nov, 2020 | 04:53 PM

Shazia Bashir

شہزاد خان:شہر کے صرافہ بازاروں سے سونے کے صارفین  کے اچھی خبریں آنا شروع ہوگیئں، صرافہ بازاروں میں سونا 600 روپے مزید سستا ہوگیا، دوروز کے دوران سونا مجموعی طور پر 2300 روپے فی تولہ سستا ہوا ہے ، صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔


  تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے کمی کا سلسلہ جاری ہے، منگل اور بدھ دوروز کے دوران سونا 2300 روپے فی تولہ سستا ہوا جس کے بعد صرافہ بازاروں میں خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 10ہزار 100 روپے میں فروخت ہوا اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 1ہزار روپے میں فروخت کیا گیا ۔

جبکہ 15 روپے کمی کے بعد فی تولہ چاندی 1165 روپے میں فروخت ہوئی، سونے کے زیورات کی شوقین خواتین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے خواتین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتیں مزید کم ہونی چاہیئں تاکہ متوسط طبقہ بھی بالخصوص شادیوں پرسونے کے زیورات اپنی بیٹیوں  کے لئےخرید سکیں۔

مزیدخبریں