ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نفرت انگیز مواد پھیلانے والی 13ہزارسے زائدویب سائٹس بلاک

نفرت انگیز مواد پھیلانے والی 13ہزارسے زائدویب سائٹس بلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: سوشل میڈیا مذہبی منافرت اورفرقہ واریت کاسبب بننے لگا، رواں سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران سی ٹی ڈی   کی جانب سے نفرت انگیز مواد پھیلانے والی 13ہزارسے زائدویب سائٹس کو بلاک کردیا گیا۔
 

تفصیلات کے مطابق   رواں سال کے پہلے گیارہ ماہ میں سی ٹی ڈی نے مذہبی منافرت اور فرقہ واریت پھیلانے والی ساڑھے سولہ ہزار ویب سائٹس پوائنٹ اوٹ کیں گئیں جس میں 13ہزار تین سو ویب سائٹس میں فرقہ وارانہ موادسامنے انے پربند کردیا گیا، سوشل میڈیا پرفرقہ وارانہ موادپھیلانے پر206مقدمات درج کرکے 210 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا۔

لاوڈسپیکر پر فرقہ واریت پر مشتمل تقاریرکرنے والے65افرادکے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتار کیا گیا، 22افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا جبکہ 99کا نوٹیفائی کروانے کے لئے بھجوایا گیا ہے،فورتھ شیڈول میں شامل 30 افراد کےنام ڈسٹرکٹ انٹیلجنس کمیٹی کوبھجوائے گئے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے سوشل میڈیا پرایسی ویب سائٹس اور پیجزپر کڑی نظر رکھنے کاحکم دیا ہے جبکہ ایسے افرادجومذہبی منافرت پھیلانے کا سبب بنےانکے خلاف فوری کاروائی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer