ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشن' سوہنا لاہور' کو جھٹکا لگ گیا

مشن' سوہنا لاہور' کو جھٹکا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد) لاہور کے ترقیاتی منصوبوں کوجھٹکالگ گیا ، کوروناوائرس کی دوسری لہر میں شدت کے باعث شہر کی ترقیاتی سکیمیں زیر عتاب آگئیں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ انفراسٹرکچر کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے لگا۔حکمران جماعت کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے حلقوں کی 32 کروڑ مالیت کی 83ترقیاتی سکیمیں التواء کا شکار ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عالمگیر کورونا وباء کی دوسری لہر میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے حکومت نے اہم فیصلے کرتے اور اس سے بچاؤ کے لئے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،دوسری جانب لاہور کے ترقیاتی منصوبوں کو جھٹکا لگ گیا، کوروناوائرس کی دوسری لہر میں شدت کے باعث شہر کی ترقیاتی سکیمیں زیر عتاب آگئیں، ٹینڈرنگ کا عمل مکمل کرنےباوجود ترقیاتی سکیمیں تکمیل کو نہ پہنچ سکیں۔

سات قومی و صوبائی حلقوں کی کروڑوں مالیت کی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز اور ورک آرڈرز سے بات آگے نہ بڑھ سکی، پی پی ایک سو باون کی دو کروڑ پچاس لاکھ کی تین ترقیاتی سکیمیں ،پی پی ایک سو ستاون میں دو کروڑ ساٹھ لاکھ کی لاگت سے اٹھارہ ترقیاتی سکیمیں التواء کا شکار ہیں ۔پی پی ایک سو انچاس میں تین کروڑ بیس لاکھ کی لاگت کی سولہ سکیمیں، این اے ایک سو پچیس کی تین کروڑ اسی لاکھ کی دس ترقیاتی سکیمیں ،پی پی ایک سو پینسٹھ اور این اے132 کی تین کروڑ اسی لاکھ کی سولہ سکیمیں التوا کا شکار ہیں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن ہیڈکوارٹر کی دو کروڑ کی سات سکیمیں سمیت مفاد عامہ کی متعددترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز کرکےورک آرڈرز بھی جاری ہوچکے ہیں۔چیف کارپوریشن آفیسر حافظ شوکت علی کہتےہیں نیلامی کا عمل مکمل کیا جاچکاہے ترقیاتی اسکیموں کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا ،کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران جاری ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل ترجیح ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer