اداکارہ زرینش خان کی ڈانس ویڈیو وائرل

25 Nov, 2020 | 03:21 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) اداکارہ زرنیش خان شوبز کی دنیا کا ابھرتا ہوا نام ہے،  اداکاری اور ماڈلنگ میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے اپنی کامیابی کا لوہا منوایا، اداکارہ کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے ساتھی لڑکوں کے ساتھ بھارتی گانے پر رقص کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں زرنیش خان کا شمارابھرتی ہوئی اداکارؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے شوبز زندگی کا آغاز ماڈلنگ اور فوٹو شوٹ سے کیا۔ پہلی ٹی وی سوپ سیریل 2014ءمیں " محبت اب نہیں ہوگی" کے نام سے کی۔جس کو عوام میں پذیرائی ملی اور وہیں سے ان کو شہرت حاصل ہوئی،ادکارہ زرنیش خان سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں،اس پلیٹ فارم پر جو کچھ وہ اپلوڈ کرتی ہیں مداح اس کو پسند کرتے ہیں۔

ان کی ڈانس ویڈیوز اور فوٹو شوٹوں کو دیکھنے کے لئے مداح منتظر رہتے ہیں اور ان پر صارفین کی جانب سےہمیشہ تعریف کی گئی جو کہ ان کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ڈراموں میں اہم کردار ادا کر تے اپنی منفرد صلاحتیوں کو استعمال کرتےاس میدان میں اپنے آپ کو ثابت کیا ہے۔ اداکارہ کی  ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی،جس میں وہ بھارتی گانے “ناچ میری رانی” پر پریکٹس کررہی ہیں ۔ انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو  میں ان کے ہمراہ ساتھی لڑکے بھی رقص کرتے نطرآرہے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتےملےجلے تبصرے کئے، اس ان کے ڈانس کو پسند کیا،تاہم مداحوں کی جانب سے یہ سلسلہ جاری ہے، واضح رہے کہ اداکارہ نے ماڈلنگ کے علاوہ کئی ٹی وی ڈراموں میں بہترین کا م کیا،ان میں سسرال میرا ، اےزندہگی ، سحر میں سفر، لاج ، عشق زاہ نصیب اور جو تو چاہیے ڈرامے شامل ہیں۔شاندار کارگردگی کی وجہ سے انہیں ہم ایوارڈ بھی ملا۔


 
 

مزیدخبریں