لاہور ایئر پورٹ : جوتوں کے تلوؤں میں چھپائی گئی منشیات برآمد

25 Nov, 2020 | 01:17 PM

Azhar Thiraj

سعید احمد: اے ایس ایف نے لاہور ائیرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، مسافر کے جوتوں میں چھپائی گئی چرس برآمد کرکے ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے لاہور ایئرپورٹ پر مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی، مذکورہ مسافر بحرین جارہا تھا۔مسافر غیر ملکی پرواز جی ایف 767 کے ذریعے جارہا تھا کہ معمول کی چیکنگ کے دوران اے ایس ایف نے مسافر کے چیک سے اڑھائی سو گرام چرس برآمد کی ہے۔ مسافر نے منشیات کو مہارت سے جوتوں کے تلوے میں چھپایا ہوا تھا، عملے نے منشیات قبضے میں لے کر مسافر کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔

مزیدخبریں