قذافی بٹ: معاون خصوصی وزیراعلیٰ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کےمطابق پنجاب حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پرگامزن ہے، ہم دعوؤں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اپنے جاری کردہ ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نےپنجاب اسمبلی سےدوسال میں مفادِعامہ کے لئے ریکارڈ 58 بل پاس کروائے، مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود پنجاب میں 9 ہسپتالوں، 7 یونیورسٹیز پر کام شروع کیا جوتکمیل کے قریب ہے۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں ہرشعبہ زندگی میں بہتری کے لئےترجیحی بنیادوں پرکام جاری ہے، انہوں نے کہا کہ صحت سہولت پروگرام، 60سال سے زائدعمرکے بزرگوں کوماہانہ پنشن کی فراہمی،انصاف میڈیسن کارڈجیسے منصوبے وزیراعلیٰ کی عوام دوستی کاثبوت ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے ویژن کےمطابق پنجاب حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پرگامزن ہے!وزیر اعلی عثمان بزدار نےپنجاب اسمبلی سےدوسال میں مفادِعامہ کیلئے ریکارڈ 58 بل پاس کروائے۔ مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود حکومت نےپنجاب میں 9 ہسپتالوں، 7 یونیورسٹیز پر کام شروع کیا جوتکمیل کے قریب ہے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 25, 2020
معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم آج لاہور کے دورہ پر وزیراعلیٰ کی ان تھک محنت سے جاری منصوبوں کی سرپرستی کریں گے اور انہیں ریاست مدینہ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لئے شروع کیے گئے ترقیاتی و انسانی فلاح کے منصوبوں پر بریف کیا جائے گا۔