پنجاب بار کونسل انتخابات:ایڈووکیٹ جنرل نے اہم فیصلہ کرلیا

25 Nov, 2020 | 12:18 PM

Azhar Thiraj

ملک محمد اشرف : پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں صرف دو روز باقی رہ گئے، الیکشن 28 نومبر کواحاط لاہور ہائیکورٹ میں ہوں گے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے ویڈیولنک کے ذریعے انتخابات کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے,, پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں پہلی مرتبہ ویڈیو لنک کا استعمال کیا جائے گا۔


پنجاب بار کونسل کے ہونے والے انتخابات میں لاہور کی 16 سیٹوں کے لیے 50 پولنگ بوتھ قائم ہوں گے۔ 26 ہزار سے زائد وکلاء ووٹ کاسٹ کریں گے،لاہور کی عدالتوں کے 50 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز بطور پرزائیڈنگ آفیسر فرائض سرانجام انجام دیں گے ۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی سٹی فورٹی ٹو سے پنجاب بار کے انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بار کے انتخابات کے تمام امیدواروں کے لیے لیے یکساں ماحول کام کرنے کے اقدامات کررہےہیں،لاہور ہائی کورٹ کو اٹھائیس نومبر کے لیے الیکشن اسٹیشن ڈکلیئر کیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں 28 نومبر کو داخل ہونے والے وکلاء کے لئےقومی شناختی کارڈ اور بار کا کارڈ لازم ہوگا،دونوں کارڈز نہ لانےوالے وکلاء 28 نومبر کو ہائیکورٹ میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بطور ریٹرنگ آفیسر انتخابات کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کیاجائے گا،جن۔ سات امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں ہوئی ان کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے ہیں،لا آفیسرز اور سینئر وکلا نے بھی انتخابات میں رضاکارانہ ساتھ دینے کی آفر کی ہے ۔ پنجاب بار کونسل کے 28 نومبر کو انتخابات جبکہ ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک پولنگ ہوگی جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں