(عابد چودھری) کاہنہ پولیس نےگیارہ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں معصوم بچوں و بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات منظر عام پر آرہے ہیں۔ لوگ بدنامی کے خوف سے خاموشی اختیار کرلیتے ہیں جس سے جنسی جرائم کے عادی مجرموں کے حوصلے بلند ہوجاتے ہیں۔بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی انتہائی گھناؤنا فعل ہے، بدفعلی کرنیوالا شخص بُری نیت سے بچے کو چھوتا ہے اور اکثر واقعات میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بدفعلی کے دوران جنسی درندے معصوم بچوں کی ویڈیو بنا لیتے ہیں اور جس سے بعد میں بچوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے۔
ایسا واقعہ گزشتہ روز کاہنہ میں پیش آیا جہاں ملزم نے 11 سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی،ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کے مطابق کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گیارہ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے کرنے والے ملزم شان کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے محلے دار معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔ محلے داروں نے اطلاع کی اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے، بچی کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے باغباپورہ کا رہائشی معصوم طالب علم اپنے استاد کی جنسی حوس کا نشانہ بنا تھا، پولیس نے کارروائی کرتےملزم کو حراست میں لےلیا تھا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مبشر بچے کا اُستاد تھا جو اسے گزشتہ 3 ماہ سے گھر میں دینی تعلیم دے رہا تھا۔ گرفتار ملزم مبشر نے اپنے دوست شیراز کے ساتھ ملکر بچے کو چند روز قبل جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔