ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ،تدفین کا شیڈول جاری

شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ،تدفین کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ جمعہ کو ریجنٹ پارک مسجد لندن میں ادا کی جائے گی۔ نمازجنارہ کے بعد بیگم شمیم اخترکی میت پاکستان روانہ کی جائےگی جب کہ ان کی تدفین جاتی امراءمیں ہوگی۔

 
ترجمان ریجنٹ پارک مسجد کے مطابق شریف خاندان نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے 30 افرادکی فہرست فراہم کرے گا۔مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے کہاہے کہ   نوازشریف کی والدہ مرحومہ بیگم شمیم اختر  کے جسد خاکی، کی جمعرات کو لندن سے روانگی کے انتظامات مکمل ہوجائیں گے،مرحومہ کاجسد خاکی ہفتے کی صبح لاہور پہنچے گا۔

 اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب   نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی والدہ مرحومہ کے جسد خاکی، کی جمعرات کو لندن سے روانگی کے انتظامات مکمل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کی میت جمعہ کو لندن سے پاکستان کے لئے روانہ کی جائے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ مرحومہ کاجسد خاکی ہفتے کی صبح لاہور پہنچے گا۔مرحومہ بیگم شمیم اختر کی تجہیز وتکفین کے لئے انتظامات شروع کردئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

 خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر گزشتہ ہفتے لندن میں انتقال کرگئیں۔بیگم شمیم اخترکے سینے میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا اور انہیں الزائمر کی بیماری بھی لاحق تھی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer