حرا کے قاتل کا بیان سامنے آگیا، تہلکہ خیز انکشافات

25 Nov, 2019 | 09:41 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) گلبرگ میں بہنوئی کے ہاتھوں قتل ہونے والی حرا کے قاتل کا بیان سامنے آگیا، ملزم کا کہنا ہے کہ مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، انکار کرنے پر قتل کیا، مقتولہ اور ملزم کے درمیان 3 ماہ میں 12 ہزار سے زائد میسجز ہوئے، ملزم احسن کا موبائل فون فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا۔

پولیس کے زیر حراست ملزم احسن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، حرا کے انکار کرنے پر اسے قتل کیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ اور ملزم کے درمیان 3 ماہ میں 12 ہزار سے زائد میسجز ہوئے، تین ماہ میں دونوں کے نمبر کی 6 بار لوکیشن ایک ہی آئی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل میں حرا کی ویڈیوز اور تصاویر بھی تھیں۔ ملزم احسن کا موبائل فون فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں