شریف فیلمی کیخلاف تحقیقات میں نیا موڈ، نیب کا انڈسٹریز منجمند کرنے حکم

25 Nov, 2019 | 06:28 PM

Arslan Sheikh

( سعود بٹ ) شریف فیملی کی مشکلات میں مزید اضافہ، نیب لاہور کیجانب سے میاں شہباز شریف اور ان کی فیملی کیخلاف تحقیقات، آمدن سے ذائد اثاثہ جات و دیگرکیسز میں نو مختلف انڈسٹریز کے شئیرز کو فریز کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کارروائی کرتے ہوئے شیئرز منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ مراسلوں کے مطابق شئیرز کے منجمد ہونے کے بعد میاں شہباز شریف اور ان کی پوری فیملی ان کمپنیوں سے اپنا منافع حاصل نہیں کرسکیں گی۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور ان کی فیملی کی نو کے قریب کمپنیوں کے شئیرز کو منجمد کرنے کے احکامات نیب لاہور کے ڈی جی کیجانب سے جاری کر دیئے گئے جن پر فوری طور پرعمل درآمد کیئے جانے کی تاکید کی گئی ہے۔

نیب مراسلہ کے مطابق جن کمپنیوں کے حصص فریز کئے گئے ان میں چنیوٹ انرجی لمیٹڈ، رمضان انرجی، شریف ڈیری اور کرسٹل پلاسٹک انڈسٹری، العریبیہ، شریف ملک پروڈکٹس، شریف فیڈ ملز، رمضان شوگرملز اور شریف پولٹری شامل ہیں۔ نیب لاہور کی جانب سے احکامات ایس ای سی پی اور شریف خاندان کے افراد علاوہ ان کے فائنینشل ایڈوائزر کو جاری کر دیئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں