ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچر وقت کی اہم ضرورت ہے ‘‘

’’فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچر وقت کی اہم ضرورت ہے ‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کسی فرد واحد کے بس کی بات نہیں، انڈسٹری کی ترقی کیلئے پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچر وقت کی اہم ضرورت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ اس وقت کراچی اور لاہور میں فلمیں بن رہی ہیں تاہم اگر دونوں شہروں کے پروڈیوسرز مشترکہ لائحہ عمل بنا کر چلیں تو بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔مضبوط اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے حکومتی سطح پر ہمارے مطالبات کو پذیرائی نہیں ملتی۔

پاکستان میں بننے والی معیاری فلموں کو دوسرے ممالک میں نمائش کرنے کیلئے انتظامات کئے جائیںاور اس کیلئے پروڈیوسرز کو مراعات اور سہولیات دی جائیں۔ حکومت دوسری انڈسٹری کی طرح یہاں بھی سرمایہ کا ری کرے اور پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچر فارمولہ متعارف کرایا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer