(یاور ذوالفقار)لاہور ہائیکورٹ میں سینما گھروں سےتفریحی ٹیکس وصولی نہ کرنے کےخلا ف درخواست پرسیکرٹری اور ڈی جی ایکسائز کو جواب داخل کرانے کی آخری مہلت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد حسن نےشہباز اکمل کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار وکیل نےموقف اختیار کیا کہ قانون کےمطابق ڈی جی ایکسائزیکم جنوری 2017 سے سنیما گھروں سےتفریحی ٹیکس لینے کے پابند ہیں جبکہ محکمہ ایکسائز کے ڈرائکٹررزتحریری طور پرقبول کر چکےہیں کہ سنیما گھروں سےٹیکس وصول نہیں کیاجا رہا۔
تفریحی ٹیکس وصول نہ کرنے سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے،اس سلسلےمیں عدالت نےمحکمےسے جواب بھی طلب کررکھا ہے۔
وکیل نےاستدعا کی کہ عدالت سینما گھروں سےقانون کے مطابق تفریحی ٹیکس وصول کرنےکا حکم دے،عدالت نے تمام دلائل سننے کےبعد سیکرٹری اور ڈی جی ایکسائزکو جواب داخل کرانے کی آخری مہلت دے دی۔