وزیر اعلیٰ پنجاب نےمودی سرکار اورعالمی برادری کو آڑے ہاتھوں لے لیا

25 Nov, 2019 | 12:50 PM

M .SAJID .KHAN

(علی اکبر)وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کےنہتے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی ہرحد پار کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے113روز سے وادی کشمیر کوکھلی جیل بنا رکھا ہے،بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین اورانسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دی ہیں، مقبوضہ کشمیر کےعوام اپنے پیدائشی حق آزادی کیلئےگزشتہ72سالوں سےجدوجہد کررہے ہیں۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو کے باعث کشمیری بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں،کشمیرپر بھارتی مظالم کیخلاف عالمی برادری کی بے حسی اورخاموشی قابل افسوس ہے، وزیراعظم عمران خان نےتنازعہ کشمیر ہر فورم پرانتہائی موثر اندز میں اٹھایاہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر کےنہتے لوگ اپنے لہوسے بہادری کی نئی تاریخ رقم کررہےہیں،کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی اوروہ ایک دن آزادی کا سورج ضرور دیکھیں گے۔

مزیدخبریں