پسند کی شادی کرنیوالی خاتون قتل

25 Nov, 2019 | 12:15 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) قلعہ گجر سنگھ میں پسند کی شادی کرنیوالی خاتون مبینہ طورپر شوہر کے ہاتھوں قتل ہوگئی، پولیس نے سابق شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرکے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق 25 سالہ عروج کو سرمیں گولی مارکر قتل کیاگیا،دلاور اورعروج مقامی اخبار میں کام کرتے تھے، ذاتی رنجش کے باعث کچھ عرصہ قبل دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی،عروج نکلسن روڈ پر ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھی۔

ورثا نے الزام عائد کیا کہ عروج کو اسکےسابق شوہر دلاور نے قتل کیا ہے،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزیدخبریں