ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"علم آرٹس،سائنس،تاریخ ،میڈیکل سائنس میں پھیلاہواہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) منہاج یونیورسٹی لاہور کاتیسرا کانووکیشن کے موقع پر  چیئرمین بورڈ آف گورنر ڈاکٹرطاہرالقادری کا طلبہ وطالبات سے کہنا تھا کہ آپ نےتعلیم کاایک مرحلہ آج مکمل کیا ہے، تعلیم کےمختلف مراحل ہیں یہ توابھی آغاز ہے۔

تفصیلات کے مطابق منہاج یونیورسٹی لاہور کاتیسرا کانووکیشن پر  چیئرمین بورڈ آف گورنرڈاکٹرطاہرالقادری کا طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہو ئے  کہنا تھا کہ آپ نےتعلیم کاایک مرحلہ آج مکمل کیا ہےتعلیم کےمختلف مراحل ہیں یہ توابھی آغاز ہے،  تعلیم ہمیں نالج کی طرف لے کرجاتی ہے، علم آرٹس،سائنس،تاریخ ،میڈیکل سائنس میں پھیلاہواہے، انسان خود کوجانناچاہتاہےتوعلم کامطلب بدل جاتاہے، انسان جب اپنی تخلیق کوجانناچاہتاہے تو علم کی کیفیت مختلف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زندگی خوبصورت کیسے بنے گی؟اچھے برے کی تمیزعلم میں ہے،  آپ کو 17سال تعلیم حاصل کرکے علم کی جانب بڑھنے کاطریقہ سکھایاگیا، معرفت کیلئے ضروری ہے علم کی حقیقت کوسمجھنا ہوگا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی طلبہ وطالبات سے خطاب  کیا ،  ان کا کہنا تھا کہ  طلبہ کو ڈگریاں حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ملک میں 22 ملین بچےسکول نہیں جاتے ، رپنجاب طلبہ کو اپنی محنت کا صلہ آج ملا ہے، قوم کی ترقی میں تعلیم کا اہم کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے ،ان کا کہنا تھا کہ  تعلیم میں خدمات پر سپورٹ کرتا ہوں، دہشت گردی کے خلاف اسلام کا جامع نقطہ نظر پیش کیا، انتھک محنت سے ہی عملی زندگی میں کامیابی ملتی ہے۔

علاوہ ازیں ڈپٹی چیئرمین حسین محی الدین، وائس چانسلراسلم غوری نے  پی ایچ ڈی،ایم فل،ایم ایس،بی ایس کے طلبہ کوڈگری دیں، جبکہ  اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے 45 طلبہ کو گولڈ میڈلز بھی دیئے گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer