(سٹی 42) اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے خلاف مقدمات صاف اور سیدھے تھے نیب نے ان کے کیسز خراب کر دیے، موجودہ حکومت کے سو روزہ پلان سے کچھ نہیں نکلا اور نہ ہی مستقبل میں نکلے گا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما اعتزااحسن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ شریف خاندان کے خلاف مقدمات صاف اور سیدھے تھے نیب نے ان کے کیسز خراب کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کے بھی جیل جانے پر خوش نہیں ہوں لیکن پتہ نہیں کون نواز شریف کا مشیر ہے جو ان کو الٹے الٹے مشورے دے رہا ہے، نواز شریف کے بیانات کے بعد مجھے تو لگتا ہے ان کا بچنا مشکل ہو چکا ہے؟ پہلے نواز شریف نے تقریر میں اپنے آمدن ذرائع بتائے اور اب ان سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں، اسمبلی کے فلور پر جو بیان دیا وہ حققیت تسلیم کیا. انہوں نے اسمبلی کے فلور پر دیے جانے والے بیان پرتردید نہیں کی ان کا بچنا مشکل لگتا ہے۔
پی ٹی آئی حکومت پر بات کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ سو روزہ پلان سے کچھ نہیں نکلا اور نہ ہی مستقبل میں کچھ نکلنے والا ہے ان کے پاس کوئی اختیارات نہیں ،عمران خان کا سو دن کا پلان شور شرابا تھا یہ منصوبے وہاں بنائے جاتے جہاں صدارتی نظام لاگو ہوتا ہے، تبدیلی کی باتوں میں کوئی حققیت نہیں تبدیلی لانا ان کے بس کی بات نہیں۔
پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام کو کرتار پور کھلنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔