ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انجمن تاجران آٹو پارٹس بادامی باغ کا اجلاس، پارکنگ پلازہ بنانے کا مطالبہ

انجمن تاجران آٹو پارٹس بادامی باغ کا اجلاس، پارکنگ پلازہ بنانے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: انجمن تاجران آٹو پارٹس بادامی باغ کا اجلاس، تاجروں کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بادامی باغ کے تاجروں کے لئے پارکنگ پلازہ تعمیر کرائے۔

تفصیلات کے مطابق بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ میں ہونے والے انجمن تاجران کے اجلاس کی صدارت صدر وقار احمد میاں نے کی، اجلاس میں حاجی محمد اکرم، محمد عثمان ملک، سہیل امتیاز بٹ، امان الحق، خواجہ ظفر عباس، طارق محمود، طارق سعید، محمد طارق، میاں عمران نواز، علی ناصر، شیخ محمد یوسف، وسیم مصطفی، اخلاق بٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

 اس موقع پر انجمن تاجران آٹو پارٹس بادامی باغ کے صدر وقار احمد میاں کا کہنا تھا کہ چند روز قبل ضلعی انتظامیہ کے افسران نے مارکیٹ کا دورہ کیا تھا اور تجاوزات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا اس پر تاجر برادری انتظامیہ کے ساتھ ہے تاہم انتظامیہ کو تاجروں کی دکانیں جو کہ منظور شدہ ہیں اور تجاوزات کی مد میں نہیں آتیں ان کو چھیڑنے نہیں دیں گے۔

 انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مارکیٹ کے مسائل کو حل کرے تاکہ تاجر سکون سے اپنا کاروبار کرسکیں۔