ویب ڈیسک : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے ملتان میانوالی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
واضح رہے کہ چوک سرور شہید میں ایم ایم روڈ محمد والا کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ٹرک اور مسافر وین میں حادثہ کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 7سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے ۔