چوک سرور شہید؛ ٹرک اور مسافر وین میں خوفناک حادثہ، 13 افراد جاں بحق

25 May, 2024 | 09:33 PM

 چوہدری عمر : چوک سرور شہید میں اڈا محمد والا کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں خوفناک حادثہ 13 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں۔

چوک سرور شہید میں ایم ایم روڈ محمد والا کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹرک اور مسافر وین میں حادثہ کے  نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 7سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ 

 ریسکیو 1122 کے مطابق لاشوں اور زخمیوں افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا جا رہا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر وین میں سوار افراد کا تعلق ملتان کی بستی لاڑ سے ہے اور ایک ہی قریشی خاندان سے ہیں ،وین میں سوار افراد ملتان سے  ڈیرہ اسماعیل خان اپنے رشتے داروں کے ہاں جا رہے تھے۔ 

مزیدخبریں