صوبے اور ملک کیلئے جو بھی کردار ہوگا ادا کریں گے،علی امین گنڈاپور

25 May, 2024 | 09:11 PM

سٹی42: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ صوبے کے شئیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ،صوبے کے عوام کو ریلیف کیلئے آخری حد تک جاؤں گا ۔

 ایس آئی ایف سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ صوبے کے شئیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ،صوبے کی نمائندگی کیلئے اپیکس کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے ،اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں فاٹا اور پاٹا کے اجلاس میں ٹیکس لگانے کی مخالف کی ہے،مطالبہ کیا ہے کہ ضم شدہ اضلا ع میں ٹیکس اس بجٹ میں نہ لگایا جائے ،انہوں نے کہاکہ صوبے اور ملک کیلئے جو بھی کردار ہوگا ادا کریں گے ،کان کنی کے شعبے میں اصلاحات کرکے آمدنی بڑھا سکتے ہیں ۔

 علی امین گنڈاپور نے کہاکہ بجلی سے متعلق جو ڈیڈ لائن دی گئی تھی اس پر بات ہوئی ہے ، اسلام آباد میں کے پی کی بجلی کے متعلق تھوڑی دیر میں میٹنگ ہوگی ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر میٹنگ آج وزیر داخلہ اور وزیرتوانانی کے ساتھ ہوگی ، صوبے کے عوام کو ریلیف کیلئے آخری حد تک جاؤں گا ،ان کاکہناتھا کہ وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے صوبے کو فنڈ فوری جاری کریں ،وفاق صوبے پر توجہ نہیں دیتا تو پھر آئینی طور پر جو کرسکتے ہیں کرینگے ، وزیراعلیٰ پختونخوا نے کہاکہ صوبے کے بجٹ کا حجم 11 ہزار ارب کی بنیاد پر رکھا ہے ،وفاق کی جانب سے زیادہ فنڈ آتے ہیں تو عوام کو زیادہ ریلیف دیں گے ۔

 ان کاکہناتھا کہ ایک بات واضح  کردی ہے کہ صوبے کی عوام پر مزید ٹیکس نہیں لگائیں گے ،ہم نے جو صوبے کا بجٹ دیا ہے عوام کیلئے درست کیا ہے ، بجٹ دے کر کوئی غیر قانونی یا غیر آئینی کام تو نہیں کیا ،خیبر پختوانخوا کے واجبات ادا نہیں کئے جاتے تو یہ ناانصافی ہوگی ،ان کا مزید کہناتھا کہ ایس ایف سی اجلاس میں نہیں بلا رہے تھے تو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ، ہماری ذات کیلئے اجلاس نہیں تھا صوبے کی نمائندگی متاثر ہورہی تھی۔

 علی امین گنڈاپور نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی ہماری پہلی ترجیح ہے ،بانی پی ٹی آئی بار بار کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کیلئے مذاکرات کرنے کو تیار ہوں ،مذاکرات کیلئے ماحول بنے گا تو بات چیت بھی ہوگی ،آرمی چیف سے اجلاس میں دو بار بات ہوئی ، جو بات کرنی تھی اسکا ماحول نہیں تھا۔


 

مزیدخبریں