پولیس یونیفارم پہنے ڈاکوؤں کی گھر میں ڈکیتی ، 2 کروڑ نقدی لیکر فرار

25 May, 2024 | 07:22 PM

ویب ڈیسک: پولیس یونیفارم  میں ڈاکوؤں کی گھر میں واردات ، 2 کروڑ سے زائد سامان لیکر فرار ہوگئے ، کارسوار چار ڈاکو شہری محمد اشفاق کے گھر میں داخل ہوئے۔

لاہور کے علاقے مناواں میں پولیس وردی میں ڈاکوؤں کی ڈکیتی کی واردات سامنے آگئی۔ ڈاکو گھر سے 2 کروڑ 33 لاکھ سے زائد نقدی، طلائی زیورات، گھڑیاں ودیگر سامان لوٹ کر لے گئے، ڈاکو آدھا گھنٹہ تک گھر میں لوٹ مار کرتے رہے۔

درج ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بناکر دو کروڑ سے زائد قیمتی سامان لوٹ لیا ، کارسوار چار ڈاکو شہری محمد اشفاق کے گھر میں داخل ہوئے جہاں انھوں نے بچوں اور خواتین کو ایک کمرے میں بند کر کے اسلحہ تان لیا اور پھر گھر سے قیمتی سامان لیکر فرار ہو گئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزیدخبریں