ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں گردآلود ہوائیں ،جھکڑ چلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

25 May, 2024 | 06:18 PM

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں گردآلود ہوائیں ،جھکڑ چلنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکی لپیٹ میں رہیں گے ۔ آج دادو، موہنجوداڑو 50، جیکب آباد 49، شہید بینظیر آباد، پڈعیدن، سبی، لاڑکانہ، روہڑی، سکھر، تربت 48، بہاولپور، خیرپوراور سکرنڈ میں درجہ حرارت47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک، دن کے اوقات میں شدید گرم، گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 03 سے 05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم/ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، تاہم مالاکنڈ اور کوہستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ  موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہنے کا امکان ہے جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں ،جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم ر ہنے کے علاوہ گرد آلود ہوائیں ، جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ گرد آلود ہوائیں، جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں شام/رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں