عرفان ملک : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کےخلاف گھیرا تنگ کرلیا گیا، 91 مرتبہ ای چلاننگ کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑی گئی۔
کار ڈرائیور نے موقعہ پر 44 ہزار 900 روپے جرمانہ جمع کروا دیا، کار ڈرائیور نے 70 مرتبہ ٹریفک سگنل جبکہ 21 مرتبہ دیگر قوانین کی خلاف ورزی کی۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹیمیں موجود ہیں۔ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس،کریکٹر سرٹیفکیٹ،ویری فیکشن و دیگر 14 سہولیات میسر نہ ہوگی۔ سیف سٹی پنجاب اور پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیا، اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی۔ ٹریفک سگنل،لین لائن، دھواں چھوڑنے،ون وے ٹریفک سمیت متعدد خلاف ورزیوں پر ای چالان کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ای چالان سے بچنے کیلئے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گاڑی کی نمبر پلیٹس پر کالے پیر اور ہندسے غیر واضح کرنے والوں کےخلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ منعظم ٹریفک کےلئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا، کیمروں کی مدد سے ٹریفک لوڈ مینجمنٹ، مانیٹرنگ اور سرویلنس کو یقینی بنایا جارہاہے، بہترین ٹریفک مینجمنٹ کےلئے سیف سٹی سے زیادہ سے زیادہ استفاده حاصل کیا جارہا ہے ۔