یوسف رضا گیلانی لاہور پہنچ گئے

25 May, 2024 | 04:46 PM

Ansa Awais

سٹی42 : چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر پاکستان یوسف رضا گیلانی لاہور پہنچ گئے۔

 قائم مقام صدر پاکستان اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ نو منتخب رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی، رکن قومی اسمبلی علی قادر گیلانی بھی لاہور پہنچے، علی موسیٰ گیلانی، رکن پنجاب اسمبلی و پارلیمانی لیڈر سید حیدر گیلانی بھی ان کے ہمراہ لاہور پہنچے۔

 یوسف رضا گیلانی کی ڈیفنس میں رہائشگاہ آمد کے موقع پر جیالوں نے بینڈ باجے سے ان کا والہانہ استقبال کیا، پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا نے پرتباک استقبال کیا۔
 

مزیدخبریں