ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیوٹا (Tevta)نے سینئر افسروں کو دی گئی قیمتی گاڑیاں واپس لے لیں

ٹیوٹا (Tevta)نے سینئر افسروں کو دی گئی قیمتی گاڑیاں واپس لے لیں
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: مال مفت دل بے رحم ،ٹیوٹا (Tevta)کی جانب سے سینئر افسروں کو دی گئی قیمتی گاڑیاں خستہ حال،افسروں کی جانب سے بے دریغ استعمال سے گاڑیاں ناکارہ ہو گئیں۔
ٹیوٹا(Tevta)نے پنجاب بھر کے افسروں  کو دی گئی تمام گاڑیاں واپس لے لیں،ٹیوٹا پنجاب نے تمام گاڑیوں کو نیلامی میں فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا،ٹیوٹا (Tevta)حکام کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی نیلامی کیلئے اشتہار جلد دے دیا جائے گا،7سوزوکی کلٹس،آلٹو،بلینو اور سوزوکی جیپ شامل،گاڑیاں گریڈ18اور19کےسینئر افسران اورپرنسپلز کےزیر استعمال تھیں۔

ٹیوٹا(Tevta) کیا ہے ؟

محکمہ صنعت و تجارت و سرمایہ کاری صوبہ پنجاب میں صنعتی ترقی، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں اداروں میں سے ایک بڑا سرکاری ادارہ ہے۔ اس ادارے کی سرگرمیوں کا بڑا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ حکومتِ پنجاب سرمایہ کاری کے لئے ایک ایسا ماحول  فراہم کرنے کی خواہش رکھتی ہے جو کاروبار کیلئے موزوں ہو اور جس سے پنجاب کواَنٹرپنیورز/ سرمایہ کاروں کیلئے ایک پرکشش جگہ بنایا جا سکے۔

صنعت کا فروغ خصوصا  پائیدار ترقی کیلئے کاٹیج انڈسٹری کا استحکام، قرضوں کی فراہمی خاص طور پر مائکرو فنانسنگ، تجارت اور کاروبار میں معاونت، ہنر مند افراد کی فراہمی، صارف کا تحفظ اور قیمتوں کے کنٹرول میں  مشاورت ومعاونت ادارے کی اولین ترجیحات میں سے ہیں۔

ادارے کا مشن پنجاب کے مسابقتی کاروباری ماحول کےاستحکام، تمام ذرائع بشمول موئثر ایکسپورٹ سپلائی چین کو بروئے کار لاتے ہوئے تجارت کے فروغ اور نجی سیکٹر کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کے لئے موزوں ماحول کی فراہمی، منصفانہ تجارت سے متعلقہ مسائل کے حل اور بین الاقوامی تجارتی اصولوں کی تعمیل کی بدولت خوشحالی کو ممکن بنانا ہے۔


 

Ansa Awais

Content Writer