ٹیٹنس انجکشن کی قلت دور کرنے کیلئے مقامی فارما کمپنی نے 15 لاکھ ڈوز  درآمد کر لیں

25 May, 2024 | 04:52 PM

Ansa Awais

بابر شہزاد ترک :  پنجاب میں اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی قلت دور کرنے کیلئے مقامی فارما کمپنی نے 15 لاکھ ڈوز  درآمد کر لیں۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب میں اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی قلت دور کرنے کیلئے ڈریپ کی کاوشیں رنگ لے آئیں، اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی 15 لاکھ ڈوز مقامی فارما کمپنی نے درآمد کر لیں، اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی درآمد کردہ کھیپ 27 مئی کو پاکستان پہنچے گی، فارما کمپنی امپورٹڈ اینٹی ٹیٹنس انجکشن   پنجاب حکومت کو فراہم کرے گی، فارما کمپنی پنجاب حکومت کو 15 لاکھ ٹیٹنس ڈوز 27 مئی کو حوالے کرے گی، پنجاب حکومت کو ضلعی ،تحصیل  ہسپتالوں سے ڈیمانڈ لسٹ مل چکی ہے، پنجاب حکومت اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی ترسیل 27 مئی سے شروع کرے گی۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لوکل فارما کمپنی نے 15 لاکھ اینٹی ٹیٹنس ڈوز بھی تیار کر لی ہیں، فارما کمپنی کے تیارکردہ اینٹی ٹیٹنس انجکشن کے کوالٹی ٹیسٹ جاری ہیں، کمپنی کے تیارکردہ اینٹی ٹیٹنس انجکشن 15 روز میں دستیاب ہوں گے، کمپنی 15 لاکھ اینٹی ٹیٹنس انجکشنز لوکل مارکیٹ کو فراہم کرے گی، فارما کمپنی رواں سال 37 لاکھ اینٹی ٹیٹنس ڈوز پروڈکشن کر چکی ہے، کمپنی نے لوکل اینٹی ٹیٹنس ڈوز لوکل مارکیٹ کو فراہم کی تھی، کمپنی نے مختلف شہروں کو اینٹی ٹیٹنس انجکشن ڈیلیور کئے تھے۔
 

مزیدخبریں