حسن علی : جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے اجلاس کا آغاز ہو گیا۔ اجلاس دو روز تک جاری رہے گا ،مختلف موضوعات زیر بحث آئیں گے۔
منصورہ میں جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس دو دن جاری رہے گا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ فارم 45 کی بجائے فارم 47 کے نتائج ناقابل قبول ہیں۔ اجلاس میں ملک گیر پُرامن مزاحمتی تحریک پر غور ہو گا۔ جبکہ کسانوں کے مسائل کے حوالے سے جاری جدوجہد کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد حافظ نعیم الرحمن آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔