سونا سستا ہوگیا !

25 May, 2024 | 02:58 PM

سٹی42: سونے کے خریداروں کے لئے اچھی خبر آ گئی، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی ہو گئی۔

 پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 40 ہزار روپے کا ہو گیا، 10 گرام سونا 172 روپے کی کمی بعد 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے کا ہو گیا۔

 دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 333 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں