پاک چین دوستی، چین سے آنے والے مسافروں کو 20 فیصد رعایت کا اعلان

25 May, 2024 | 02:55 PM

سٹی42: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز  نے پاک چین دوستی کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا ، چین سے آنے والے مسافروں کو 20 فیصد رعایت دینے کا اعلان۔
پی آئی اے نے چین سے آنیوالی تمام پروازوں پر سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے 20 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق چین سے پاکستان سفر کرنیوالے مسافروں کیلئےکرایوں پر 20 فیصد ڈسکاؤنٹ ہوگا اور  مسافروں کو 60 کلو فری سامان لانے کی سہولت بھی دی جائے گی۔

مزیدخبریں