27 مئی تک ہیٹ ویو کا خطرا ، پارہ 48 ڈگری تک جانے کا خدشہ

25 May, 2024 | 02:05 PM

سٹی42: پی ڈی ایم پنجاب نے 27 مئی تک ہیٹ ویو کے خطرات کی پیشگوئی کردی ، انھوں نے بتایا کہ پنجاب میں درجہ حرارت 45 سے 48 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ساؤتھ پنجاب کے اضلاع بہاولپور ،رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے ۔ پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں اور ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں