آلو چوری کرنے پر سبزی فروشوں نے لڑکے کو تشدد کا نشانہ بناڈالا 

25 May, 2024 | 01:55 PM

ویب ڈیسک:  نیو سبزی منڈی میں آلو چوری کرنا 14 سالہ لڑکے کے لیے بڑا جرم بن گیا۔

حیدرآباد میں آلو چوری کرنے کے الزام میں  سبزی فروشوں نے لڑکے کو پکڑ کر اپنی عدالت لگالی۔ سبزی فروشوں کی جانب سے 14 سالہ لڑکے کو پول سے باندھ کر تشدد کیا  گیا اور اس کے کپڑے بھی پھاڑ دیے گئے۔ خطرناک تشدد کے بعد لڑکے  کو چھوڑ دیا گیا۔

متعلقہ تھانے کی پولیس اس  واقعہ سے لا علم , تشدد کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی  جا سکی۔

مزیدخبریں