(علی رامے) بورڈآف ریونیوپنجاب نے کسانوں پرزرعی انکم ٹیکس کی شرح بڑھانےکی سفارشات حکومت کو پیش کردیں۔
تفصیلات کے مطابق 12ایکڑسےزائدرقبےکےکاشتکاروں پرزرعی انکم ٹیکس بڑھانے کی سفارشات کی گئی ہیں۔ 12سے 25 ایکڑ رقبے پر ٹیکس 300سےبڑھا کر1200فی ایکڑ ٹیکس، 25 سے 50 ایکڑ رقبے پر 400سے 1500 روپے تک زرعی انکم ٹیکس جبکہ 50ایکڑ کے مالکان سے500کی بجائے2ہزار فی ایکڑ ٹیکس وصولی کی سفارشات کی گئی ہیں۔
سفارشات کی منظوری سے حکومت کسانوں سے11ارب کااضافی ریونیو حاصل کرے گی۔ پنجاب کابینہ زرعی انکم ٹیکس کی شرح میں اضافے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔