گرمی کی شدت میں اضافہ ،سی ٹی او لاہور نے ٹریفک وارڈنز کو بڑا ریلیف دے دیا

25 May, 2024 | 12:59 PM

Ansa Awais

وقاص احمد : سی ٹی او عمارہ اطہر کا شدید گرم موسم میں ٹریفک وارڈنز کےلئے فلاحی اقدامات ،ٹریفک وارڈنز میں شدید گرمی کے موسم میں ٹھنڈے شربت کی بوتلیں اورڈیوٹی کیلئےچھتریاں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ گرمی کے باوجود ٹریفک پولیس افسران اور اہلکار سڑکوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ ٹریفک حکام روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک وارڈنز میں ٹھنڈے پانی کی بوتلوں سمیت شربت بھی تقسیم کریں۔شدید گرمی کے دوران دھوپ سے بچنے کے لئے شہر کی مختلف شاہراہوں پر ڈیوٹی انجام دینے والے ٹریفک اہلکاروں کو چھتریاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔وارڈنز کو مہینے میں 4 چھٹیوں کی بجائے 5 منتھلی ریسٹ دینے کا حکم دیا گیا جبکہ شدید گرمی میں ڈیوٹی کا دورانیہ 8 گھنٹوں کی بجائے 7 گھنٹے اور 3 شفٹوں میں کردیا گیا ۔

وارڈنز کی تندرستی کیلئے فری میڈیکل چیک اپ کےلئے کیمپ بھی لگائے جارہے ہیں۔عمارہ اطہر نے مزید کہا کہ 45ڈگری سینٹی گریڈ میں ڈیوٹی سرانجام دینا یقیناََ قابل ستائش ہے۔

مزیدخبریں