قیصر کھوکھر : وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیرصدارت ہوا جس میں پنجاب کے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی تیاری کے امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد اور کمیٹی کے ارکان ایم پی ایزنے شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں پر انتخاب کی مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیربلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ایسا قانون بنانا چاہتے ہیں جو دیرپا اور مستحکم بلدیاتی نظام کا ضامن ہو، کمیٹی اپنی تجاویز اور سفارشات پنجاب کابینہ کو بھجوائے گی،بااختیار مقامی حکومتوں کے قیام کیلئے موثر قانون سازی ضروری ہے۔ ذیشان رفیق کا مزید کہنا تھا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے کئی مسائل حل ہو سکیں گے۔
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیرصدارت اجلاس، نئے بلدیاتی قانون کی تیاری پر غور
25 May, 2024 | 12:37 PM