چھت  گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوا:وزیراعلیٰ پنجاب

25 May, 2024 | 12:19 PM

(راؤ دلشاد) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے گوجرخان  میں آسمانی بجلی  اور درجنوں گھروں کی چھت  گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے آسمانی بجلی  اور درجنوں گھروں کی چھت گرنے سے  قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کومؤثر امدادی کارروائیوں کا حکم  دیتے ہوئے  پیشگی تیاری کرنے کی ہدایت دے دی۔

واضح رہے کہ گوجرخان میں ظوفانِ باد و باراں کی  تباہی سے  گھروں کی چھتیں اور درخت گرنے سے اب تک 3 افراد جاں بحق جبکہ 15  سے ذائد افراد زخمی  ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں