اداکارہ  کبریٰ خان کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

25 May, 2024 | 11:48 AM

Ansa Awais

سٹی42 : شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ  کبریٰ خان کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کبریٰ خان نے گولڈن ویزا ملنے پر یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

کبریٰ خان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک ایسے ملک کے لیے میرا گولڈن ویزا حاصل کرنے پر خوشی ہوئی جو مشرق اور مغرب دونوں میں بہترین ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹارز کے بعد اب پاکستانی شوبز ستاروں کو بھی دبئی کے گولڈن ویزے کا اجرا شروع ہو گیا ہے۔

پاکستانی اداکاراؤں میں اب تک گولڈن ویزا حاصل کرنے کا اعزاز سپر اسٹار صبا قمر، مایا علی، عائزہ خان، حمیمہ ملک، یشما گل، حاجرہ یامین اور ثنا جاوید کو حاصل ہوا ہے جبکہ شہرت یافتہ فنکار علی ظفر، فخر عالم، مزاحیہ جوڑی عرفان ملک اور علی حسن، اداکار ہمایوں سعید، جنید خان اور منیب بٹ کو بھی گولڈن ویزے سے نوازا جاچکا ہے۔

مزیدخبریں