عالمی منڈی میں تیل کے دام مزید گر گئے

25 May, 2024 | 11:30 AM

(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  عالمی منڈی میں جمعہ کو قیمتوں میں مزید کمی ہوئی،برینٹ کروڈ کے معاہدے 58 سینٹ میں  0.71 فیصد کمی کے بعد  80.78 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔  یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ کے معاہدے 59 سینٹ  0.77 فیصد کمی کے بعد 76.28 ڈالر پر ہوئے۔ برینٹ 7 فروری کے بعد سب سے کمزور جبکہ یو ایس کروڈ 23 فروری کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ تیل کی قیمتیں گرنے کی بڑی وجہ افراط زر کے سبب شرح سود بڑھانے اور ایندھن کی طلب روکنے کے خدشات ہیں۔

مزیدخبریں