لاہور بورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

25 May, 2024 | 11:16 AM

Ansa Awais

جنید ریاض : لاہور بورڈ نے شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع کردی۔
 چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن زید بن مقصود کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں لاہور بورڈ سے منسلک ایکسٹینشن کیلئے درخواست گزار پرائیویٹ سکولز و کالجز کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین لاہور نے بورڈ انتظامیہ کے درخواستگزار اداروں کے وزٹس،ویڈیوز اور کاغذات کا جائزہ لیااور کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد 54 نجی اداروں کے الحاق کی توسیع کی منظوری دے دی۔اس موقع پر زید بن مقصود کا کہنا تھا کہ لاہور بورڈ الحاق کمیٹی، رولز کے مطابق تدریسی سہولیات کا ریئل ٹائم ویڈیو اور تحریری ریکارڈ اپ ڈیٹ کرے۔ لاہور بورڈ سے رجسٹریشن کیلئے طلباء و طالبات کیلئے تعلیمی و تدریسی سٹینڈرڈز کا پورا ہونا لازم ہے۔ چیئرمین لاہور بورڈ زید بن مقصود نے مزید کہا کہ رولز پر عملدرآمد کا مقصد منسلک ہونے والے نجی اداروں کے سٹوڈنٹس کیلئے سٹینڈرڈ تدریسی ماحول کا تحفظ ہے۔اجلاس میں سیکرٹری بورڈ بشری بی بی,رجسٹریشن و پورٹل انچارجز نے شرکت کی۔

مزیدخبریں