برائلر مرغی کا گوشت مزید سستا ہوگیا 

25 May, 2024 | 10:38 AM

(رومیل الیاس) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے, لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت  مزید  15روپے سستا ہو گیا ہے۔

مرغی کا گوشت 15 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت  377روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 250روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 260روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔ 

فارمی انڈوں کی قیمت 251روپے فی درجن مقرر ہونے کے بعد انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ7410روپے جاری کیا گیا ہے۔


 

مزیدخبریں