سٹی42:دو کمسن بچے کار کے اندر لاک ہونے کے بعد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔
یہ افسوس ناک واقعہ ضلع نوشہروفیروز کے علاقہ ٹھاروشاہ شہر میں پیش آیا۔ کار کے اندر دم گھٹنے کی وجہ سے فوت ہونے والے بچوں کا تعلق خانزادہ برادری کسے ہے۔
دم گھٹنے سے فوت ہونے والے معصوم بچوں کے نام 5 سالہ حسن اور 4 سالہ حسین ولد عقیل خانزادہ معلوم ہوئے ہیں۔
دونوں بچے پڑوس میں کھڑی کار میں کھیلنے کے لیے بیٹھے تو گاڑی کے دروازے اندر سے لاک ہوگئے۔ بچوں کی کار میں موجودگی کا کسی کو پتہ نہ چلا۔ جب بچے کہیں دکھائی نہ دیئے تو والدین نے بچوں کو تلاش کرنا شروع کیا ۔ دونوں بچے پڑوس میں کھڑی ہوئے گاڑی سے مردہ حالت میں برآمد ہوئے۔
اس افسوس ناک واقعہ کی خبر شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ٹھارو شاہ شہر افسردگی میں ڈوب گیا۔