لاہور کے علاقہ مصری شاہ میں انویسٹیگیشن پولیس کے زیر حراست قتل کا ملزم فرار ہو گیا ۔
قتل کے ملزم کے فرار کے بعد غفلت کے مرتکب تھانیدار سمیت 2 اہلکاروں کے خلاف تھانہ گڑھی شاہو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
مقدمہ انچارج انویسٹیگیشن مصری شاہ وسیم عبیداللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ،جس میں سب انسپکٹر ارشد اور کانسٹیبل امتیاز حسین کو غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ دونوں پولیس اہلکار ملزم امین عرف لاڈی کو موٹر سائیکل پر میو ہسپتال سے تھانہ مصری شاہ لا رہے تھے کہ گڑھی شاہو چوک کے قریب ملزم ہتھکڑی سے ہاتھ نکال کر فرار ہو گیا ۔
فرار ہونے والا ملزم رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ کا رہائشی ہے، جس کے خلاف تھانہ مصری شاہ میں قتل کا مقدمہ درج ہے ۔