9 مئی کے واقعات، پنجاب حکومت نے سپیشل پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی  

25 May, 2023 | 11:44 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق سپیشل پراسکیوشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

 9مئی کے واقعات سے متعلق پنجاب کی  سپیشل پراسکیوشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، پنجاب حکومت نے 3 رکنی اسپیشل پراسکیوشن ٹیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ پراسکیوشن ٹیم 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف شواہد عدالت میں پیش کرے  گی۔

 پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہرین قانون فوجداری خواجہ وسیم اور عمران ہمایوں چیمہ پراسکیوشن ٹیم میں شامل ہیں۔ ان کے ساتھ قانونی ماہر فرہاد علی شاہ بھی پراسکیوشن ٹیم میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں