وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر کی ملاقات

25 May, 2023 | 06:48 PM

Imran Fayyaz

This browser does not support the video element.

(ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر کی وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات ، سردار غوث نے 9 مئی کے واقعات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

 وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سردار غوث بخش مہر نے وفاقی حکومت کے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے وزیرِ اعظم کی خصوصی دلچسپی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

 علاوہ ازیں 9 مئی کے افسوسناک واقعات کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے وزیرِ اعظم کی ذمہ داران کو قرار واقعی سزا کے احکامات کی بھی تعریف کی، اس ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مزیدخبریں